تل ابیب میں شہادت پسندانہ کارروائی میں 3 صہیونی زخمی ہو گئے/ حملہ آور امریکی شہری تھا، صہونی ذرائع ابلاغ

تہران - ارنا - صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے تل ابیب میں شہادت کی کارروائی میں تین صیہونی زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

فلسطین الیوم چینل نے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ تل ابیب میں غیر آتشیں ہتھیار سے حملے کے نتیجے میں تین اسرائیلی آبادکار زخمی ہو گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس کارروائی میں زخمی ہونے والے صہیونیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے منگل کی رات تل ابیب میں صیہونی مخالف آپریشن کے مرتکب کو مراکشی نژاد امریکی  شہری قرار دیا ہے۔

 رام اللہ نیوز اسٹیشن نے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ  تل ابیب میں صیہونی مخالف آپریشن  کرنے والا ایک مراکشی نژاد امریکی سیاح ہے جو چند روز قبل مقبوضہ علاقوں( اسرائیل) میں داخل ہوا تھا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .